Get Alerts

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین: اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت تیاریوں کا جائزہ، انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین: اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت تیاریوں کا جائزہ، انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے پروگرام، سکیورٹی، پروٹوکول، میڈیا کوریج اور لاجسٹکس سمیت تمام اہم انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور رکن ممالک سے آنے والے وفود کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں رکن ممالک کے وزراء، اعلیٰ حکام اور خواتین کے امور سے متعلق نمائندگان شرکت کریں گے۔

ٹیگز: