Get Alerts

متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ، تعمیراتی سیکٹر میں نمایاں بہتری

متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ، تعمیراتی سیکٹر میں نمایاں بہتری
کیپشن: image by facebook

دبئی : متحدہ عرب امارات میں نجی آئل سیکٹر میں کاروبار بہتری کی جانب گامزن ہے ، کمپنیوں نے نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کاروباری دنیا میں گراوٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر عروج آیا ہے ، امارات این بی ڈی کمپنی میں گزشتہ دو ماہ میں گراوٹ کے بعد ایک موجودہ ماہ میں عروج آیا ہے ، نومبر میں صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کی دیگر کمپنیوں کے کاروبار میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے ، تجزیہ کاروں کے مطابق کاروبار میں بہتری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملازمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ، گزشتہ برس کی نسبت موجودہ سال میں ملازمتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تعمیراتی کمپنیوں کے کاروبار میں زیادہ بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، سیاحت ، ہوٹلنگ اور دیگر کاروباروں کی نسبت تعمیراتی شعنے نے زیادہ ترقی حاصل کی ہے ، اعدادو شمار کے مطابق نان آئل اور صحت کے شعبوں میں کاروبار میں پانچ ماہ کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے ۔

ایکسپو 2020 کے حوالے سے کافی منصوبے زیر تکمیل ہیں جوکہ مستقبل قریب میں ملازمتوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید مواقع پیدا کریں گے