Get Alerts

مریم نواز اچانک مینارپاکستان پہنچ گئیں

مریم نواز اچانک مینارپاکستان پہنچ گئیں
سورس: سکرین شارٹ

لاہور،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوا زشریف اچانک مینارپاکستان پہنچ گئیں ۔ مریم نوا ز نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ مریم نوازشریف نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہو ر کا جلسہ تاریخی ہوگا  اس تاریخی جلسے سے حکومت کو آخری دھکا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلے عوام جلسہ گاہ میں ضرور پہنچیں گے ۔ مریم نوا ز کا کہنا تھا کہ میں اور بلاول بھٹو زرداری اکٹھے جلسہ گاہ میں آئیں گے ۔ 

مریم نوا ز نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو این آر او نہیں دے گی ۔ حکومت کی پالیسیوں مہنگائی بیروزگاری کے خلاف عوام کا ردعمل سب کے سامنے ہے ۔ مریم نوا ز کو جلسہ گاہ میں دیکھ کر کارکنوں نے نعرہ بازی بھی کی ۔ 

واضع رہے کہ پی ڈی ایم کو حکومت نے جلسے کی اجازت نہیں دی دوسری طرف سیکورٹی خدشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ۔ 

ٹیگز: