Get Alerts

 امریکہ یا چین،اے آئی کی دوڑ میں صرف ایک فاتح ہوگا؛ٹرمپ کا دعویٰ

 امریکہ یا چین،اے آئی کی دوڑ میں صرف ایک فاتح ہوگا؛ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان اے آئی کی دوڑ میں صرف ایک ہی ملک کامیاب ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس وقت سنگین چیلنجز سے گزر رہی ہے اور یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ یوکرین کی سکیورٹی میں مدد جاری رکھے گا، جبکہ روس۔یوکرین جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے انہوں نے وہ کردار ادا کیا جو کوئی اور نہ کر سکا، اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران بھی امریکہ سے نئے معاہدے کا خواہش مند ہے، جبکہ وینزویلا سے ہزاروں کی تعداد میں خطرناک مجرم اور قاتل امریکہ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “50 ریاستوں سے منظوری لینے کی ناکام کوششوں کو اب چھوڑ دینا چاہیے۔
ٹرمپ کے مطابق سمندری راستوں سے منشیات کی اسمگلنگ میں 92 فیصد کمی آئی ہے، جو موجودہ انتظامیہ کی کامیاب حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔

ٹیگز: