Get Alerts

پاکستان کی پہلی خودکار ڈرائیور لیس کار تیار

پاکستان کی پہلی خودکار ڈرائیور لیس کار تیار

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انجینئرز نے پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو مکمل کر لی ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے خودکار طور پر سڑک پر چل سکتی ہے۔ ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران گاڑی نے این ای ڈی کی سڑکوں پر روانہ ہو کر سب کو حیران کر دیا۔

ڈرائیور لیس کار پر کام ایک سال قبل شروع ہوا اور یہ پروجیکٹ نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس، شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں تیار کیا گیا۔ کار میں چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل استعمال کی گئی ہے، جس میں AI، روبوٹکس، میپنگ، سینسر ٹیکنالوجی اور AI الگورتھمز شامل ہیں۔
فی الحال گاڑی کی رفتار 15 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے، اور اس میں سامنے سے آنے والی ٹریفک کا judgment موجود ہے۔ یہ منصوبہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے دور میں شروع ہوا اور موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد کے دور میں ایک اہم سنگ میل عبور کر چکا ہے۔

ٹیگز: