Get Alerts

افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ، عالمی برادری افغان حکومت پر زور دے: وزیراعظم

افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ، عالمی برادری افغان حکومت پر زور دے: وزیراعظم

اشک آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا نیا خطرہ سر اٹھا رہا ہے اور عالمی برادری کو افغان حکومت پر اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

ترکمانستان کی 30 سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا ان کے لیے باعث مسرت ہے، اور انہوں نے سفید سنگ مرمر کی خوبصورتی اور ترکمان عوام کی گرمجوشی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے اور 2025 کو بین الاقوامی سال امن و اعتماد قرار دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون تنازعات کے پرامن حل پر مبنی ہے۔ پاکستان کی حمایت سے غزہ امن منصوبہ منظور ہوا، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں نے سکون کا سانس لیا۔

ٹیگز: