Get Alerts

بلاول بھٹو لاہور میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور نوجوانوں سے ملاقات

بلاول بھٹو لاہور میں پیپلزپارٹی کے کارکنان اور نوجوانوں سے ملاقات

لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی کے ڈیرے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، صحافیوں، کاروباری شخصیات، طلباء یونین اور وکلاء رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران نوجوان طلباء نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جس پر بلاول بھٹو نے خوشی کا اظہار کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ ملاقاتیں پارٹی کی مقامی قیادت اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہیں۔

ٹیگز: