امارات:بھارتی فلم 'دھریندر' پر کئی خلیجی ممالک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز روک دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی پاکستان مخالف اسکرپٹ کی وجہ سے ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ پروڈکشن ٹیم کی متعدد کوششوں کے باوجود فلم کو خلیجی ممالک میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی فلمیں مشکلات کا سامنا کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں، متنازعہ فلم میں سابق ایس پی چوہدری اسلم کے کردار کو منفی انداز میں دکھانے پر شہید کی بیوہ نے فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔