Get Alerts

پاکستان میں آن لائن پاسپورٹ تصدیق کا نیا نظام متعارف، فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی سہولت

پاکستان میں آن لائن پاسپورٹ تصدیق کا نیا نظام متعارف، فنگر پرنٹس اور چہرے کی تصدیق کی سہولت

لاہور: ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی کوششوں اور نادرا کے تعاون سے ملک میں پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کے لیے ایک جدید آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اب پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کی مدد سے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق آسانی سے کر سکیں گے۔ اس نئے سسٹم میں فنگر پرنٹس کی تصدیق میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں چہرے کی تصدیق کا آپشن بھی موجود ہوگا، جو صارفین کو مزید سہولت فراہم کرے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے اس حوالے سے کہا کہ ان کا مقصد شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو حل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں اور سینئر سیٹیزنز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جو پہلے اس تصدیق کے عمل میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

یہ نئی سہولت پاکستان میں پاسپورٹ کی تصدیق کے عمل کو تیز، آسان اور محفوظ بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ٹیگز: