Get Alerts

نادرا کی بڑی سہولت: فنگر پرنٹس کی مشکلات ختم، چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق

نادرا کی بڑی سہولت: فنگر پرنٹس کی مشکلات ختم، چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق

اسلام آباد : نادرا نے شہریوں کے لیے فنگر پرنٹس کی تصدیق میں دشواریوں کا حل نکالتے ہوئے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت بائیومیٹرک کی تعریف کو وسیع کیا گیا اور شہری اب پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا نادرا مراکز میں چہرے کی شناخت سے بائیومیٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔

20 جنوری 2026 سے تمام نادرا مراکز میں شہری معمولی فیس کے عوض چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس سرٹیفکیٹ میں تصویر، شناختی کارڈ نمبر، نام، ولدیت، منفرد ٹریکنگ آئی ڈی اور QR کوڈ شامل ہوگا اور یہ سرٹیفکیٹ 7 دن تک قابل استعمال ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ نادرا اس نظام کے نفاذ کے لیے مکمل تیار ہے اور متعلقہ سرکاری و نجی اداروں سے ضروری اقدامات کی درخواست کر دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈی کے اجرا کے بعد یہ سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوگی

ٹیگز: