میرا کی ایک اور ویڈیو وائرل

میرا کی ایک اور ویڈیو وائرل
سورس: File photo

لاہور ، اداکارہ میرا کی گلابی انگریزی ، ایک اور ویڈیو وائرل 

اداکارہ میرا کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت رہنے کا فن جانتی ہیں ۔ کبھی گلابی انگریزی کے ذریعے تو کبھی کسی اوربہانے سے وہ میڈیا میں ان رہتی ہیں ۔ 

اداکاہ میرا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایکبا ر پھر غلط انگریزی بولتے ہوئے نظر آتی ہیں ۔میرا سادہ  حلیے میں کوکنگ کرتے ہوئے ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو کی شروعات میں میرا کی جانب سے اپنے ماموں کے بیٹے بابر نقوی کا تعارف کروایا گیا ہے۔

اداکارہ میرا ویڈیو میں  اپنے ماموں کے بیٹے کے لیے کوکنگ کررہی ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا اپنے ماموں کے بیٹے کا تعارف اردو میں کروانے کے بعد اپنا تعارف انگلش میں کروارہی ہیں تاہم انگلش کمزور ہونے کے سبب میرا کو اپنے تعارف میں مشکل کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی دوران میرا نے ماموں کا نام جنرل نقوی کے بجائے جنرل نقلی کہہ کر متعارف کروادیا جسے بعد میں میرا نے سے ٹھیک کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

میرا جی نے ویڈیو میں بتایاکہ انہوں نے دیسی چکن بنایا ہے اور وہ کوکنگ کرتے ہوئے ڈانس کرتی ہیں جس سے کوکنگ کو انجوائے کرتی ہیں۔

ویڈیو میں میرا کی ملازمہ کو بھی انگلش بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔