سندھ میں طلبا یونین کی بحالی کا بل منظور

سندھ میں طلبا یونین کی بحالی کا بل منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں  طلبا یونین کی بحالی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی مکیش چاولہ نے ’سندھ اسٹوڈنٹس یونین بل 2019‘ پیش کیا، جو کو حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاریخی قانون سازی پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جمہوری روایات لانا اہم قدم ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی بل کی منظوری کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ سندھ  38 سال بعد پہلا صوبہ ہوگا جہاں طلبہ یونین کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

 تاریخی بل کی منظوری پر  بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں بہت فخر ہے کہ سندھ میں طلبہ یونینز کو بحال کرکے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے وژن اور شہید بینظیر کے مشن کو پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1492188849535074304?s=20&t=oZTnkSuiOwWHkNi-O4j4zw
انہوں نے  کہا کہ ایک آمر  نے  نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم کیا لیکن سندھ حکومت نے اسے دوبارہ زندہ کیا۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ ملک بھر میں ایسا ہی ہونا چاہیے۔

API Response: Bad Request

مصنف کے بارے میں