Get Alerts

عامر لیاقت کو چوتھی شادی کیلئے گرین سگنل مل گیا

عامر لیاقت کو چوتھی شادی کیلئے گرین سگنل مل گیا

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی وی کی معروف شخصیت ڈاکٹر  عامر لیاقت حسین کو  چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی۔ 
 
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کو چوتھی شادی کی بلا جھجک اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک دانیہ شاہ  نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے انہیں چوتھی شادی سے روکنا میرا حق نہیں ہے ، ان کی مرضی ہے اگر کرنا چاہیں تو کریں ‘، انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر میں عامر کو محبت دوں گی تو یہ میری ساتھ ہی ہی رہیں گے، اگر ایسا نہیں ہو گا تو یہ اور شادی کرلیں گے جس پر  اعتراض نہیں ‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عامر لیاقت کی  سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کی خبروں کی بھی تصدیق ہو گئی تھی۔ جس کے بعد عامر لیاقت نے جنوبی پنچاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح  کیا ۔

ٹیگز: