Get Alerts

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کی حکومت پر شدید تنقید 

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کی حکومت پر شدید تنقید 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کی ہے ۔ 

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں روزانہ اضافے سے بجلی عوام کے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد عوام سے وہ روشنیاں بھی چھین لی گئیں جو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔