Get Alerts

کسی وقت بھی حملہ ہوسکتا ہے: یورپی شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم 

کسی وقت بھی حملہ ہوسکتا ہے: یورپی شہریوں کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم 
سورس: File

کیف : روس کی طرف سے یوکرائن پر حملے کی خبروں کے بعد متعدد ممالک نے یوکرائن سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ ، جرمنی کویت ، بیلیجم ، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرائن چھوڑ دیں۔ 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روسی افواج ’کسی بھی لمحے‘ یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں ۔ حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہو گا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہو گی۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کی سرحد پر ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجی اس وقت موجود ہیں۔

ٹیگز: