Get Alerts

عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، شہباز شریف اور چودھری برادران کی کل ملاقات ہوگی 

عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، شہباز شریف اور چودھری برادران کی کل ملاقات ہوگی 
سورس: File

لاہور : وزیر اعظم عمران خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چودھری برادران کی ملاقات فائنل ہوگئی ہے۔ شہباز شریف کل چودھری شجاعت کی تیمارداری کیلئے جائیں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان کل ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ شہباز شریف چودھری شجاعت کی تیمارداری کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔ 

واضح رہے کہ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف چودھری برادران کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر راضی کریں گے اور انہیں بڑی پیشکش بھی کریں گے۔