نواز شریف نہیں شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے: خواجہ آصف، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

نواز شریف نہیں شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے: خواجہ آصف، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

سیالکوٹ : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں ہونگے بلکہ شہباز شریف ہوں گے۔ 

اپنے ایک بیان میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومت سازی سے متعلق اظہار خیال کرتے کہا وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف ہونگے۔

دوسری طرف ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے مسلم لیگ ن نے اب تک وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اتحادیوں کے ساتھ مسلم لیگ ن کی مشاورت جاری ہے جس کے بعد ہی پارٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ خواجہ آصف کی ذاتی خواہش یا رائے ہوسکتی ہے لیکن پارٹی قیادت نے اس قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں