پشاور : پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اور اسی دن رمضان کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔