Get Alerts

منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

منصفانہ معاہدہ ہو تو جوہری پروگرام پر ڈیل ممکن ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایک منصفانہ معاہدہ ہو تو ایران کا جوہری پروگرام ایک ڈیل کا حصہ بن سکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عراقچی نے کہا کہ انقلاب کے بعد اور خاص طور پر پچھلے 12 مہینوں کے دوران ایران کو غیرمعمولی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کو گزشتہ ایک سال میں دو جوہری صلاحیت رکھنے والی ریاستوں کی جانب سے دباؤ اور ایک بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے مضبوطی سے اپنے قدم جما کر ان چیلنجز کا مقابلہ کیا۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی طاقت کا اصل سرچشمہ اس کے عوام ہیں، نہ کہ بیرونی طاقتیں۔ ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے اور امید ہے کہ آنے والا سال امن اور سکون کا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع میں کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا، چاہے اس کی قیمت کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نے دوبارہ یہ عہد کیا ہے کہ ملک کے حقوق اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: