Get Alerts

بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کے لیے 55 ہزار سے زائد مبصرین تعینات

بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کے لیے 55 ہزار سے زائد مبصرین تعینات

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کے لیے 55 ہزار 454 مقامی اور 394 غیر ملکی مبصرین تعینات کیے گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق، 81 مقامی تنظیموں کی جانب سے ان انتخابات کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ غیر ملکی مبصرین میں عالمی تنظیموں اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر اہم تنظیموں میں ایشین نیٹ ورک فار فری الیکشنز، دولتِ مشترکہ سیکرٹریٹ، انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ، اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔ مبصرین 21 مختلف ممالک سے آئے ہیں، جن میں پاکستان، ترکی، ایران، چین، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی دیگر ممالک شامل ہیں۔

علاوہ ازیں، انتخابات کی سکیورٹی کے لیے 9 لاکھ 58 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی بد امنی سے بچا جا سکے اور عوام بلا خوف و خطر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی معیشت اور سیاست کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ کسی ایک پارٹی کو واضح برتری حاصل ہو۔ حالیہ برسوں میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف احتجاج اور اس کے اثرات ملک کی معیشت پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، خاص طور پر گارمنٹس کی صنعت میں جو بنگلہ دیش کے لیے ایک اہم اقتصادی شعبہ ہے۔

ٹیگز: