ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات ، چھ لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو ملک بھر کے چالیس ہزار پولنگ بوتھ پر تعینات کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں ، حکومت نے چھ لاکھ سیکیورٹی ہلکاروں کو ملک کے چالیس ہزار پولنگ بوتھ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بری ، نیوی فوج کے ساتھ پولیس اہلکار بھی شامل ہوں گے ۔
بنگلہ دیش الیکشن کمیشن کے عہدیدار رفیق السلام نے بتایا کہ عام انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کے لیے ملک بھر سے چھ لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔
ملک کے ہر پولنگ بوتھ پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کو یقنی بنایا جائے گا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے ۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے پارٹی کارکنان کے درمیان جھگڑے میں 13 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، عام انتخابات کے موقع پر اس اقدام کو روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔