Get Alerts

پنجاب میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح

پنجاب میں ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان میں پہلی بار ’’ون ایپ‘‘ کے ذریعے ڈیجیٹل ٹریفک چالان کا افتتاح کر دیا ہے، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو زیادہ شفاف اور موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایک جدید سسٹم ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، اس سسٹم کے ذریعے ٹریفک خلاف ورزیوں کا ویڈیو ثبوت محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگا، جس سے چالان کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سسٹم میں گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ، اور دیگر تصدیق شدہ معلومات بھی فوری طور پر چیک کی جا سکیں گی۔

یہ سسٹم ٹریفک خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں پر بھی ڈیجیٹل کارروائی کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

مزید برآں، شہریوں کو ٹریفک خلاف ورزی کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر نے اس حوالے سے کہا کہ ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی یا امتیازی سلوک کا خاتمہ ہو سکے۔

ٹیگز: