Get Alerts

لاہور پر زبان درازی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریکِ فساد کو عوام مسترد کر چکے: عظمیٰ بخاری

لاہور پر زبان درازی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، تحریکِ فساد کو عوام مسترد کر چکے: عظمیٰ بخاری

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون رہنما کے لاہور سے متعلق حالیہ ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے عوام نے فتنے کی سیاست اور اس کی پارٹی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ جن لوگوں نے چار سال تک لاہور میں ایک جعلی حکومت مسلط کیے رکھی، وہ آج کس منہ سے اس شہر پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کبھی لبرٹی چوک اور کبھی مینارِ پاکستان پر سیاسی سرکس لگاتے رہے، لیکن شہر کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
 وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ جب آپ کے لیڈر کی پوری فیملی نے اہل و عیال کے ساتھ بسنت منائی، تو کیا آپ نے اس وقت انہیں شرم دلائی تھی؟۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاہور کے باشعور عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے کیونکہ وہ ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور "تحریکِ فساد" کی جانب سے کی جانے والی شرپسندی کا اب یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے جنہوں نے اس خوبصورت شہر کا وقت اور وسائل ضائع کیے۔

ٹیگز: