مکی آرتھر کا کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار

 مکی آرتھر کا کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار

لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب بیٹسمین کامران اکمل کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

انکار کے بعد پاکستان کے قومی سیزن کی ساکھ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

ایسے میں بدھ کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی چیئر مین کی ہدایت پرپنڈی اسٹیڈیم میں ریجنل کوچز سے ملا قات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ تینوں فارمیٹس کے لئے باصلاحیت کھلاڑی تلاش کریں اور ان کے بارے میں سلیکٹرز کو بتائیں۔

اس موقع پر قومی اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمدبھی انضمام الحق کے ساتھ موجود تھے،اس میٹنگ میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے حکمت عملی بنائی گئی۔