امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

امریکی صدر نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے کہ ایف بی آئی نے ڈائریکٹر جیمز کورنی کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کی تھیں کہ یہ ملک کیلئے سیکیورٹی خطرہ تو نہیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کورنی کو عہدے سے فارغ کیا تو ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا کہ کہیں یہ ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں ہیں ؟

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری سارہ نے بھی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا اور کہا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر اور انٹیلی جنس چیف کو اس لیے ملازمت سے فارغ کیا گیا کیونکہ وہ ایک نمبر کے جھوٹے تھے ، ملکی قیادت کو اہم معاملات پرگمراہ کر رہے تھے ۔

واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپنے شمارے میں رپورٹ شہ سرخی کے ساتھ شائع کی تھی کہ ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیت پر سوال اتھاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کی تھیں کہ کہیں یہ ، ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ تو نہیں ہیں َٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اہم معاملات پر حقائق کے برعکس رہنمائی کی ہے جوکہ ناقابل معافی جرم ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں پر انحصار کو ہمیشہ کم کیا ہے ، شام میں جاری لڑائی پر بھی ٹرمپ نے ایجنسیوں کی رائے کو اہمیت نہیں دی اور کہا کہ اگر دو بڑے دشمن آپس میں لڑ رہے ہیں تو ہم درمیان میں فریق کیوں بن رہے ہیں ان کو لڑنے دو ۔

اس فیصلے کے بعد شام سے امریکی افواج کا انخلا شروع ہو گیا ہے اور دو ہزار کے قریب فوجیوں کو شام سے نکالنا شروع کر دیا گیا ہے ، اسی طرح ٹرمپ کا افغانستان کے متعلق بھی حیران کن بیان سامنے آیا ہے کہ وہ مزید اس جنگ کا حصہ نہیں رہ سکتے ہیں ،