ن لیگ رہنما پرویز رشید کا حکومت کو چیلنج

ن لیگ رہنما پرویز رشید کا حکومت کو چیلنج
سورس: File photo

لاہور، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید کا حکومت کو چیلنج ۔ 

ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے مہنگائی پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ سرکاری کیمرہ مارکیٹ میں لے جایا جائے اور عوام سے پوچھا جائے کہ کیا اب مہنگائی زیادہ ہے یا ماضی میں تو عوام کا جو بھی جواب آئے وہ سرکاری ٹی وی پر چلایا جائے ۔  کسی بھی بازار میں چلے جائیں مہنگائی عروج پر ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم وفاق کو ناگ سمجھ لیں کہ جب اس کو بھوک لگے  تو وہ اپنے بچوں کو ہی کھانا شروع کردے ۔اگر وفاق پر قبضے کی کوشش کی گئی تو عوام کی سخت مزاحمت دیکھنے کو ملے گی جس کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی لندن کی عدالت میں جاتی ہے اوربتاتی ہے ذمے داری سونپی گئی تھی کہ لندن میں پاکستان کے سیاستدانوں کے اثاثے تلاش کرے، مشرف صاحب نے اپنے دور میں ہی کہہ دیا  تھا کہ کمپنی تو ناکام ہوچکی ہے۔