جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کا محفوظ فیصلہ عدالت نے سنا دیا 

LHC, Johar Town Case, Petition

لاہور :انسداددہشت گردی عدالت نے جوہر ٹاون بم دھماکہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کو 9،9 بار سزائے موت سنا دی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
 
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث کیس کی سماعت جیل میں کی تھی، ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد اس مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں جنہیں سزا سنائی گئی،چالان میںسی ٹی ڈی نے ملزموں کو جوہر ٹاون دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا تھا ۔

پراسکیوشن کے 56 گواہوں نے ملزموں کیخلاف بیانات قلمبند کروائے،پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ 

واضح رہے کہ 23 جون 2021 کو جوہر ٹائون کے علاقے میں حافظ سعید کی رہائشگاہ کے باہر گاڑی میں بم دھماکہ ہوا تھا اور دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔