ڈالرزکی کمی اور ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پاکستان میں اعضاکی پیوند کاری متاثر ہونے لگی

ڈالرزکی کمی اور ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے پاکستان میں اعضاکی پیوند کاری متاثر ہونے لگی

لاہور : ادویات کی قلت کے بعد ڈالر ز کی کمی اور بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث پاکستان میں اعضاکی پیوند کاری بھی  متاثر ہونے لگی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور   کے مطابق اعضا کی پیوندکاری میں استعمال ہونے والی اے ٹی جی نامی دوا نہ ہونے کے سبب گردوں کی پیوندکاری 3  ہفتے سے معطل ہے ، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بھی صرف ایمرجنسی کی صورت میں  اعضا کی پیوند کاری کی جاری  ہے  ۔

   امپورٹر زکا دعویٰ ہے کہ اے ٹی جی دوا کے 2  ہزار انجیکشن کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی تحویل میں ہیں،  مقامی بینک کی جانب سے گارنٹی نہ دینے کے باعث کسٹم حکام جان بچانے والی دوا ریلیز نہیں کررہے۔