عام انتخابات، پی ٹی آئی کا پشاور میں قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان

عام انتخابات، پی ٹی آئی کا پشاور میں قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان
سورس: file

پشاور: عام انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چترال میں  این اے ون کے لیے چترال سےعبداللطیف ،  پی کے ون کے لیے جنرل سیٹ پرخاتون رہنما ثریا بی بی امیدوار ہونگی جبکہ پی کے 2 کے لیے مہتر چترال فتح علی ناصر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

این اے 149 سے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر جبکہ حلقہ پی پی 215 سے معین ریاض قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

 پشاور سے شاندانہ گلزار، ساجد نواز اور ارباب عامر قومی اسمبلی جبکہ محمود جان، تیمور جھگڑا سمیت دیگر صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ ارباب شیر علی اور آصف خان بھی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں گے۔

پشاور کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور ارباب جہانداد، فضل الہٰی، حامدالحق، عاصم خان، میناخان اورعلی زمان بھی صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک شہاب، سمیع اللہ، شیرعلی آفریدی، نورین عارف کو بھی صوبائی نشستوں کے ٹکٹ مل گئے تاہم شیرافضل مروت کوٹکٹ نہیں دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں