تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا: شیر افضل مروت

تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا: شیر افضل مروت

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کاکہنا ہے  کہ  تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے یہ نقصان ہوا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  تحریک انصاف سے دو بڑی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے یہ نقصان ہوا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلے جس نے بھی کیے، اس سے پارٹی کو نقصان ہوا، اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔بانی پی ٹی آئی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مایوس اور ناخوش ہوئے، انہوں نے کہا ہے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔
انہوں نے کہا کہ دو فیصلے غلط ہوئے جس کی ہم بھاری قیمت اداکر رہے ہیں، پہلی غلطی اس وقت ہوئی جب بانی نے شیرانی صاحب کی پارٹی سے الائنس کا کہا ۔

پی پی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تین چار دن بعد اچانک شیرانی صاحب کی پارٹی کا پتہ کٹ گیا اور بلے باز سامنے آگیا۔ اگر وہ غلط فیصلہ نہ کیا جاتا تو ہم نشان سے محروم نہ رہتے، بے شک بلا نہ ہوتا لیکن ہم شیرانی صاحب کی پارٹی کے نشان پر الیکشن لڑتے۔انہوں نے کہا کہ دوسری بڑی غلطی وحدت المسلمین کے ساتھ شمولیت کا فیصلہ کرکے ہوئی۔

مصنف کے بارے میں