نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 227 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 227 رنز کا ہدف
سورس: File

آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نےاوپننگ کی اور دوسری ہی گیند پر ڈیوڈ کونوے شاہین آفریدی نکی گیند کا شکار ہو گئے۔ دوسرے اوپنرفن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔ 

پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔ 

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انھیں صرف 19  رنز پر کیچ آؤٹ کردیا ، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے  مارک چیمپن  نے 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی کو صرف 6 رنز پر آؤٹ  ہوگئے جبکہ ایش سودھی  اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا، اسامہ میر کو سعید اجمل اور عباس آفریدی کو عمر گل نے کیپ دی، اس کے علاوہ اعظم خان بھی  بطور وکٹ کیپر میدان میں اتریں گے۔

ٹیم میجنمنٹ کے مطابق محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان(وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی، حارث رؤف

نیوزی لینڈ اسکواڈ

فن ایلن،  ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)،  کین ولیمسن (کپتان)،  ڈیرل مچل، گلین فلپس،   مارک چیپ مین،ایڈم ملنے،   ایش سودھی او،  میٹ ہنری، بین سیئرز، ٹم ساوتھی

 

مصنف کے بارے میں