عام انتخابات، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں اضافہ
سورس: file

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے وقت میں توسیع کر دی۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کمشین نے کاغذات نامزدگی کیلئے پانچ گھنٹے اور دے دیے۔ 

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں  کی سہولت کیلئے  کاغذات نامزدگی واپس لینے کے وقت میں پانچ گھنٹے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے پہلے چاربجے کا وقت مقرر گیا گیا  تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج  12جنوری 2024 امیدواروں  کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے  کی آخری تاریخ  ہے اب وقت کی توسیع کے بعد امیدوار آج رات 9بجے تک اپنے کاغذات  نامزدگی  واپس لے سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں