عام انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں، سینیٹ میں قرارداد جمع

عام انتخابات تین ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں، سینیٹ میں قرارداد جمع
سورس: file

اسلام آباد:سیکورٹی چیلنجز کے پیش نظر ایوان بالا میں عام انتخابات تین ماہ کے لئے ملتوی کرنے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔ 

آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی۔ 

قرارداد میں موقف اپنایا  گیا کہ سیکیورٹی چیلنجز  کے پیش نظر عام انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ 

سینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر زور دیتا ہے کہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ انتخابی امیدواروں کو نشانہ بنانے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں