لوئردیر :لوئر دیر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جس سے وادیوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں سردی زور پکڑ گئی ہے اور مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی میں جا پہنچا۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی 3، قلات منفی 2 اور کوئٹہ منفی 1 تک گر گیا۔
سردی کے بڑھنے کے باعث کراچی میں سکول کھولنے کا وقت صبح 9 بجے مقرر کر دیا گیا ہے، اور یہ فیصلہ 26 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔ پنجاب میں تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔