Get Alerts

لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

پشاور: لوئر دیر میں آج صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی۔ مقامی افراد کے مطابق جھٹکوں کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کر رہے تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیگز: