Get Alerts

بھارت کا خلائی مشن PSLV-C62 ناکام، لاکھوں ڈالر کے سیٹلائٹ تباہ

بھارت کا خلائی مشن PSLV-C62 ناکام، لاکھوں ڈالر کے سیٹلائٹ تباہ

نئی دہلی: بھارت کا رواں سال خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کا بڑا مشن ناکام ہو گیا۔ بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ کے مطابق PSLV-C62 مشن کے تیسرے مرحلے میں راکٹ کو تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ مقررہ مدار تک نہیں پہنچ سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ PSLV راکٹ کی بار بار ناکامیوں کا تازہ واقعہ ہے۔ گزشتہ سال بھی 18 مئی 2025 کو PSLV-C61 اور 12 جنوری 2026 کو PSLV-C62 کی لانچنگ ناکام رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں مواقع پر بھارتی خلائی ایجنسی کے قومی سلامتی کے لیے تیار کیے گئے لاکھوں ڈالرز کے سیٹلائٹ تباہ ہو گئے، جس سے بھارت کے خلائی پروگرام کو شدید دھچکا لگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ PSLV راکٹ کی یہ مسلسل ناکامیاں بھارت کے خلائی پروگرام کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا رہی ہیں اور ملک کی عالمی خلائی ساکھ پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

ٹیگز: