Get Alerts

نیشنل گرڈ کمپنی نے قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو انرجائز کر دیا، صنعتی ترقی کے لیے بجلی کی فراہمی میں اضافہ

لاہور :نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 220 کے وی قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کو کامیابی سے انرجائز کر کے ملکی پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں اہم اضافہ کیا ہے۔ یہ گرڈ سٹیشن شیخوپورہ کے خصوصی اقتصادی زون میں بڑے صنعتی صارفین کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی انجینئر الطاف حسین ملک نے گرڈ سٹیشن کی تکمیل پر پراجیکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ منصوبہ صنعتی توسیع، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قائداعظم بزنس پارک گرڈ سٹیشن کی ٹرانسفارمیشن کیپسٹی 500 ایم وی اے ہے اور یہ 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے نزدیکی گرڈ سٹیشنز سے منسلک ہے۔ منصوبے سے صنعتی صارفین کو بجلی کی قابل اعتماد سپلائی میں اضافہ، پیداواری صلاحیت میں بہتری اور بجلی کی بندش میں کمی متوقع ہے۔

این جی سی نے اس سے قبل 500 کے وی لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن کو بھی انرجائز کیا تھا، جس سے ملکی صنعتی ترقی اور نیشنل گرڈ کی مضبوطی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

ٹیگز: