کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور یہ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 480,962 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6602 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 412,347 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 77 ڈالر بڑھ کر 4586 ڈالر ہو گیا ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، جس سے عام صارفین اور کاروباری حلقوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔