لاہور ائیر پورٹ کی تعمیر نوکیلئے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ

لاہور ائیر پورٹ کی تعمیر نوکیلئے چینی کمپنی کیساتھ معاہدہ

لاہور:لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر نو کیلئے چینی کمپنی کاانتخاب کیاگیا ہے جو لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نئی طرز سے تعمیر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستا نی حکومت اور ایک چینی کمپنی’ ’تھرڈ انجینئرنگ بیورو“ کے در میان لاہورانٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر نو کیلئے معاہدہ طے پا گیاہے ۔اس پراجیکٹ پر خرچ ہونے والی382ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ائیر پورٹ کی تعمیر نو نہ صرف اس کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گی بلکہ تعمیر کے بعد یہ ائیر پورٹ ملک کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہو گا۔
یہ پراجیکٹ اس چینی کمپنی کا بیرون ملک سب سے بڑا پراجیکٹ ہوگا۔اس سے پہلے یہی کمپنی پاکستان میں اور بھی بہت سے پراجیکٹس پر کام کر چکی ہے جس میں کراچی تا لاہور ایکسپریس، ارفعہ ٹیکنالوجی پارک لاہور اور سینٹارس ہوٹل شامل ہیں۔