شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج

شاہد خاقان کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے، درخواست گزار۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔ درخواست گزار مسعود احمد عباسی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جس پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بینچ تشکیل دے دیا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کو الیکشن سے پہلے نہ بلایا جائے، چیف جسٹس

درخواست گزار نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے لہذا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں