ژوب حملے میں 4 فوجی شہید، 5 زخمی: آئی ایس پی آر

ژوب حملے میں 4 فوجی شہید، 5 زخمی: آئی ایس پی آر
سورس: File

بلوچستان: شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر عسکریت پسندوں کی جانب سے 12 جولائی (بدھ) کو صبح سویرے کیے گئے حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔  فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک   ہوگئے جبکہ 2دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروپ نے علی الصبح شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر شدید حملہ کیا گیا۔  دہشت گردوں کی تنصیبات میں گھسنے کی کوشش کو  ڈیوٹی پر مامور فوجیوں نے ناکام بنا دیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا، اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔  کلیئرنس آپریشن کے دوران چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار شدید زخمی ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں ۔

مصنف کے بارے میں