اسلام آباد: ملک میں مہنگائی دوبارہ تیز ہو گئی ہے، جہاں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق سالانہ مہنگائی کی شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ چینی، گڑ، ٹماٹر، پیاز، انڈے، دہی اور دال ماش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے برعکس، بریڈ، بیف، مٹن، نمک اور چائے کی قیمتیں برقرار رہیں۔