اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور دریا کا پانی روکنے کے عزائم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی کی بندش کو "جنگی اقدام" تصور کیا جائے گا، جبکہ ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت بھی واضح کر چکے ہیں کہ معاہدہ صرف باہمی رضامندی سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے ایسی کوئی کارروائی کی تو خطے میں معاشی، زرعی اور انسانی بحران جنم لے سکتے ہیں۔