Get Alerts

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور لاہور پہنچ گئے، گرفتاریاں شروع ، تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور لاہور پہنچ گئے، گرفتاریاں شروع ، تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اراکین اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ خیبرپختونخوا اسمبلی کی کابینہ اور پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کسی میڈیا گفتگو یا پریس کانفرنس کے بغیر راوی پل عبور کر کے رائیونڈ روڈ کی جانب روانہ ہوئے۔

رائیونڈ روڈ پر پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا، پنجاب اور قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹیز کا مشترکہ اجلاس آج منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر علی کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ادھر قافلے کے استقبال کے لیے آنے والے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جنہیں پولیس وین میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج رات لاہور میں قیام کریں گے۔

ٹیگز: