Get Alerts

او آئی سی خواتین کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز، 57 رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت

او آئی سی خواتین کانفرنس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز، 57 رکن ممالک کے نمائندوں کی شرکت

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ کانفرنس کے تکنیکی اجلاس جاری ہیں جبکہ مرکزی وزارتی اجلاس کل منعقد ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس میں خواتین کے کردار، ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوران خواتین کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور ترقی کے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مؤثر شمولیت معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا جائے گا، جس میں خواتین کی ترقی اور حقوق کے حوالے سے مشترکہ سفارشات اور اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹیگز: