Get Alerts

مریم نواز کا وزیر تعلیم کو ہر ہفتے سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت، پرائیویٹ سکول رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا جائزہ

مریم نواز کا وزیر تعلیم کو ہر ہفتے سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت، پرائیویٹ سکول رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا جائزہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبے کے تعلیمی نظام، سکولوں کی نگرانی اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کو ہدایت کی کہ وہ ہر ہفتے کسی ایک سکول کا دورہ کرکے خود کلاس لیں تاکہ تعلیمی معیار، تدریسی عمل اور طلبہ کو درپیش مسائل کا براہِ راست جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر صوبہ بھر میں ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ اجلاس میں سکول ایجوکیشن کے مختلف منصوبوں، تعلیمی اصلاحات اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ٹیگز: