اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ عامر سرفراز نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ امن و استحکام کے فروغ اور سفارتی کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
بعد ازاں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ عامر سرفراز سے ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، علاقائی معاملات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔
ملاقاتوں میں پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔