یمن کے فوجی کیمپ پر القاعدہ کا مبینہ کار بم حملہ، 2 فوجی، 10دہشتگرد ہلاک

یمن کے فوجی کیمپ پر القاعدہ کا مبینہ کار بم حملہ، 2 فوجی، 10دہشتگرد ہلاک

صنعاء:  یمن کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی کیمپ پر القاعدہ کے مبینہ کار بم حملے اور فائرنگ سے دو فوجی اہلکار اور 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملٹری عہدیدار اور مقامی باشندے نے واقعے کی تصدیق کی۔واقعہ یمن میں تیل پیداکرنے والے بڑیشہر بدہا میں پیش آیا۔سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے کیمپ کے باہر دو کار بم دھماکے کئے جبکہ مقامی باشندوں نے دودھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں۔

سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ہمارے فوجیوں نے حملے پر قابو پایا اور کیمپ کو حفاظت میں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ قریبی کھیتوں کی طرف بھاگنے والوں کا اب تک تعاقب کیا جارہا ہے'۔

خیال رہے کہ القاعدہ یہاں پر چند برسوں سے متحرک ہے اور کئی حملوں میں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔یمن کی فوج اور سعودی سربراہی میں اتحادیوں نے حالیہ برسوں میں چند علاقوں کو واگزار کرادیا ہے جو یمن میں خانہ جنگی کے دوران صدر عبدالربو منصور ہادی کی حمایت کررہے ہیں۔

دوسری جانب دہشت گروپ پہاڑوں اور صحرائی علاقوں میں چھپ کر یمنی فوج اور حکومتی اہلکاروں پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا نے رواں سال یمن میں القاعدہ کے خلاف دوکمانڈو کارروائیاں کی تھیں اور ڈرون حملے بھی کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں