سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے

سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈیرہ بگٹی: سابق صوبائی ویز داخلہ سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی اثاثے چھپانے کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے۔

مخالف امیدوار نوبزادہ گہرام بگٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی کی طرف سے اثاثے چھپانے پر اعتراض کیا گیا تھا سرفراز بگٹی نے پی۔بی 10 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی چیلنج
   

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جو شخص اپنی بچی کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اس لیے عمران خان کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
   

اسی طرح سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی بھی چیلنج کر دیئے گئے ہیں، آراو نے شاہد اورکزئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری نثار اور اعتراض کنندہ کو 14 جون کو طلب کرلیا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں اس لیے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں