محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ، وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی ، وزیر اعظم نے اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے  معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہےجس پر  وزیر اعظم  نے  وفاق اور صوبوں کے اشتراک سےجامع حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایت کردی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  نکاسی آب،نالوں اورآبی گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنائی جائے،  محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے ،پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔
 
وزیر اعظم نے  زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت  کی اور کہا کہ  خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیاجائے، محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے ، نقاصی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور سپرے کیلئے بھی انتظامات مکمل  کئے جائیں۔

مصنف کے بارے میں